ڈویژنل پبلک سکول میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات توقیر آڈ ٹیوریم میں تقسیم انعامات کی تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا)ڈویژنل پبلک سکول میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات توقیر آڈ ٹیوریم میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقدہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرجاوید،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین اینٹی نار کوٹکس چوہدری رمضان پرویز،پرنسپل ڈی پی ایس راو محمد صدیق ،ضلعی چیئرمین عشرو زکوة کمیٹی راجہ محمد عارف خان.چیئرمین ٹاسک فورس زراعت میاں امتیاز احمد،صدر بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول ایڈووکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی،سٹی صدر پی ٹی آئی میاں محمد اکرم ،تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد افتخار کسانہ ،تحصیل صدر ٹریڈرزونگ ضعیم اشرف ، جمشید گل، سینئر صحافی میاں زاہد پرویز ، رانا عمران احمد خان، میاں محمد یٰسین ،میاں رشید انجم سمیت اساتذہ اورطلبہ و طالبات نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں شریک تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ڈی پی ایس عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن سعید احمد سعیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ادارہ کے سربراہ ادارہ واساتزہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنے ادارے کو ہمیشہ کی طرح ایک مقام برقرار رکھا،تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرزطلبا و طالبات اور اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کئے بعدازاں مہمان خصوصی نے ڈی سی عمر جاوید اور ایم پی اے سعید احمد سعید ی نے اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button