پیر سیدجمال الدین حسن چشتی نظامی آستانہ پاکپتن شریف چک نمبر 329رسالہ میں آمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ( بیورورپورٹ )تفصیلات کے مطابق چک نمبر329ج ب چھوٹا رسالہ کے رہائشی محمد ارشاد عرف باو کے بڑے بھائی جو گزشتہ روز وفات چکے تھے ان کے ایصال ثواب کی محفل میں پیر سیدجمال الدین حسن چشتی نظامی آستانہ پاکپتن شریف کی خصوصی آمد ہوئی ۔ محفل کا افتتاح اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے شروع ہوئی ۔جس میں حضرت مولانا معنم حسین صدیقی صاحب نے عشق رسول ۖکو اجاگر کرنے میں اپنا قردار ادا کیا۔محفل میں نعت خواں نے بھرپور انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔محفل پاک میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے اختتام پر پیر سیدجمال الدین حسن چشتی نظامی آستانہ پاکپتن شریف نے اپنے دست مبارک سے دعا بھی فرمائی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button