چوہدری سعید احمد سعیدی اور سینئر جرنلسٹ محمد آصف حسین رانا کی علاقائی مسائل پرخصوصی گفتگو

329ج ب چھوٹارسالہ کی عوام کو واٹر ٹینکی ، واٹر سپلائی اور گیس پائپ لائن ، واٹر فلٹر ،سیوریج سسٹم کی اشد ضرورت ہے ۔ محمد آصف حسین رانا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی اور سینئر جرنلسٹ محمد آصف حسین رانا کی329ج ب چھوٹا رسالہ کے عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ جس میں محمد آصف حسین رانا نے کہا 329 رسالہ کی عوام کو واٹر سپلائی کامسئلہ ہے کئی محلوں میں پانی آتا ہی نہیں ہے اور 329رسالہ کی عوام کو پانی کیٹینکیسے محروم نہ کیا جائے ۔ کچھ محلے ایسے ہیں جن میں واٹر سپلائی اور گیس پائپ لائن نہیں ہے ان پر بھی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ 329رسالہ میں سیوریج سسٹم کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی کا کہنا تھا کہ 329رسالہ کی عوام نے مجھے بہت پیار دیا ہے خصوصاملک جہاںزیب کچھیلا اورسینئر جرنلسٹمحمد آصف حسین رانا نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہے ہم بھی ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ329رسالہ کا میجر مسئلہ مجھے یاد ہے ہم انشاء اللہ اس کو بھی جلد حل کریں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button