329رسالہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پرسینئر جرنلسٹ محمد آصف حسین راناکا وزٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر ) مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں کاشف اشفاق ، ملک جہانزیب کچھیلا اور محمد آصف حسین رانا ( سینئر جرنلسٹ )کی کاوش سے چک نمبر 329رسالہ میں ترقیاتی کاموں کا تاریخی کام کروایا جا رہا ہے ترقیاتی کام محمد آصف حسین رانا ( سینئر جرنلسٹ ) اپنی زیر نگرانی کروا رہے ہیں علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشفاق ، سعید احمد سعیدی اور میاں کاشف صاحب نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیکھایا اور ہم چوہدری اشفاق ، سعید احمد سعیدی اور میاں کاشف صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 329 رسالہ میں ترقیاتی کاموں کا مثالی جال بچھایا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا تاریخی کام ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ محمد آصف حسین رانا کا دوران وزٹ کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف صرف اپنے حلقے کی عوام کی خدمت ہے میرا میشن ہے کہ اپنے حلقے کو ایک مثالی حلقہ بناوں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button