اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا )چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی میاں نوید عالم اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نزیر، ممبر کمیٹی سید رضا شاہ، شوکت علی تھہیم،پراسکیوشن فیصل نوید، ڈسٹرکٹ اٹارنی شیخ خرم بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے اراضی پر قبضوں،جائیدادوں کی وارثتی تقسیم،رقوم کی لین دین، جعلی دستاویزات پر فراڈ،تجاوزات، غیر ملکی ویزا میں دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل 13 درخواستوں پر اوورسیز پاکستانیوں درخواستوں پر سماعت کی گی۔ چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی نوید عالم نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی املاک اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاںہے،انہوںنے اس حوالہ سے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ارسال کردہ درخواستیں پر رپورٹس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں اور ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل رکا وٹوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button