ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا )ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ڈی ڈی او فنانس جواد احمد سمیت ڈی سی آفس افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نےریٹائرڈ ملازمین کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ڈی سی آفس میں سروس کے دوران گزارے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریٹائرڈ ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔تقریب کے آخر میں ملازمین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button