جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن2منشیات فروش گرفتار800لیٹر شراب برآمدمقدمہ درج

سرکل گوجرہ پولیس کا کرسمس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن2منشیات فروش گرفتار800لیٹر شراب برآمدمقدمہ درج
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمن بگوی کے حکم پر گوجرہ سرکل پولیس کا جرائم پیشہ افراد کی تلاش و سر کوبی کے لئے سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن ڈی ایس پی سرکل گوجرہ وقار احمد کی سر براہی میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں تھانہ سٹی گوجرہ،تھانہ صدر گوجرہ، ایلیٹ فورس، ڈالفن سکواڈ اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کرسچن کالونی گوجرہ، شریف پورہ اورکچہ گوجرہ میں کیا گیا سرچ آپریشن کرسمس کے موقع پر مسیح آبادیوں اور چرچ ہائے کی ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 80 گھروں کی تلاشی اور120 افراد کی بذریعہ شناختی کارڈویری فیکشن کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دورا ن2منشیا ت فروش ملزمان کو گرفتا ر کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طورپر800لیٹر شراب برآمد ہوئی۔منشیات فروخت کرنے والے ملزمان وحید اور ثناء اللہ کے قبضہ سے 100بوتل ولائتی شراب اور 700لیٹر زہریلی کچی شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز,ایس ایچ اوز اورانچارج سی آئی اے کو ہدایات جاری کیں ہیں کی کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button