عوامی خدمت کا مشن ہرحال میں جاری رکھیں گے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر )تفصیلات کے مطابق سینئر جرنلسٹ محمد آصف حسین رانانے چک نمبر 329ج ب چھوٹا رسالہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور میٹریل کا معیار چیک کیا۔اس موقع پرمحمد آصف حسین رانا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور عوامی خدمت کا مشن ہر حال میں جاری رکھیں گے ان مزید کہنا تھاکہ ترقیاتی کام مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں کاشف اشفاق کی گرانٹ سے تاریخی کام کروایا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری اشفاق ، سعید احمد سعیدی، میاں کاشف اشفاق اور سینئر جرنلسٹ محمد آصف حسین رانا کی خدمت کو سراہتے ہیں اور ہم ان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 329رسالہ میں ترقیاتی کاموں کا مثالی جال بچھایا ،

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button