ضلع بھر میں مسیحی عبادت گا ہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ 🙁 محمد آصف حسین رانا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر262 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔
علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال کیا جا رھا ھے
چرچ ھائے پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے بھی مانیٹرنگ کی جا رھی ھے
عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ھے
ایلیٹ کمانڈوز اور موٹر اسکواڈز عبادت گاھوں کی ارد گرد گلیوں اور سڑکوں پر گشت کناں ھیں
چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاھے
ڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان نے ایس ایچ اوز اور سرکل افسران کو لگائی گئی ڈیو ٹی کو بار بار چیک کرنے ، ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں ھیں
ڈی پی او ٹوبہ کے حکم کی تعمیل پر ایس ایچ اوز اور سرکل افسران ڈیوٹی کو بار بار چیک کر رھے ھیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button