محلہ غازی آباد کا سیوریج اور نالیاں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا ) تفصیلات کے مطابق رجانہ روڑ پر واقعمحلہ غازی آباد کا سیوریج سسٹم اور نالیاں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا گلیوں سے گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نہ ممکن ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار حکام اعلیٰ کو شکایات درج کروائی گئیں ہیں لیکن ان کی شنوائی نہ ہو سکی۔سڑکوں پر ہرطرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے اگر بات کی جائے آبادی کی اور ووٹ بینک کی تو ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی ہے ۔یہاں کے عوامی نمائندوں کے کہنے پرمیونسپل کمیٹی کا عملہ آتا ضرور ہے لیکن پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عملے کو مایوس ہی لوٹنا پڑتا ہے۔ آبادی کے سیوریج سسٹم کی نکاسی میں تقربیا 60پائپ کی کمی ہے اگر یہی پائپ ڈال دیا جائے تو محلہ غازی آباد کا سیوریج سسٹم کا مسلہ حل ہو سکتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہسیوریج سسٹم کی نکاسی کو جلد ازجلد بحال کیا جائے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button