ملک عالم کچھیلاکی ٹوبہ ٹیک سنگھ چک نمبر329ج ب چھوٹا رسالہ آمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(رومیش گل سے)ملک عالم کچھیلا اپنی سابقہ رہائش گاہ چک نمبر329ج ب چھوٹا رسالہ آمد۔اس موقع پر سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا اور دیگردوست احباب نے ملک عالم کچھیلاکی والدہ محترمہ کی وفات پرتعزیت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اماں جان کی وفات پر ہمیں دلی طور پر دکھ ہے اورہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اماں جان کی وفات پورے گائوں کے لیے افسوس ناک اور بہت بڑا صدمہ ہے۔اس موقع پرحاجی غلام نبی ممبر ،حاجی عاشق علی، چوہدری مشتاق بلو،عابد حسین سابقہ کونسلر اور دیگر دوست بھی موجود تھے۔اس کے بعد ملک عالم کچھیلا نے نواز سیال اور نظام سیال کے انتقال پرلواحقین سے افسوس کے اظہار کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔اس موقع پر ملک عالم کچھیلاکا کہنا تھا کہ ہمیں دلی طور پر دکھ ہے اورہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس کے بعد مہر وریام سیال کی عیادت کے لیے مہروریام سیال کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پرسینئر صحافی محمد آصف حسین رانا ، امداد ہیرواورامجد علی شاہ بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button