معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم کی سخت ضرورت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آسف حسین رانا ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے آئمہ سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کر تے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم زندگی کو صحیح طریقے سے گزارنے کا ہنر بخشتی ہے اور ہمیں زندگی کی چھوٹی اور بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا سکھاتی ہے۔معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم کی سخت ضرورت ہے۔انسانی زندگی میں بھی گھر تعلیم کا اولین درجہ ہوتا ہے اور والدین بچوں کے اولین استاد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی سب سے ضروری چیزوں میں سے ایک ہے جو انسانی زندگی کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی بہتری میں بھی ضروری ہے کسی بھی معاشرے کی نسلوں کے اچھے مستقبل کے لئے ایک بہت ہی اہم چیز ہے۔تعلیم کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان میں چار سال سے پندرہ سال تک کے سبھی بچوں کیلئے تعلیم کو ضروری قرار دیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو، ڈائریکٹر ادارہ محمد زاہد نوید ،رانا ماجد ایڈووکیٹ،وسیم گویوال،رانا اعجاز ایڈووکیٹ، پرنسپل ادارہ آصفہ زاہد ، سمیت اساتذہ ،والدین اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میںپارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے آئمہ سکول سسٹم کے پوزیشن ہولڈربچوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ محمد زاہد نوید نے سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علم ایک لازوال دولت ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے اور علم کی روشنی سے ہی انسان ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے اور بہتر تعلیم حاصل کر کے ہی آج کا طالبعلم کل کا علامہ اقبال اور محمد علی جناح ہو گا۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور ان کے اساتذہ کو مبارک باد دی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button