گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے آڈیٹوریم میں ادبی مشاعرہ انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں گزشتہ شب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے آڈیٹوریم میں ادبی مشاعرہ انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ شعراءکرام ،ضلعی انتظامیہ کے افسران میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ ادبی مشاعرہ میں شعراءکرام نے اپنے کلام سے ہال میں سماں باندھ دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کہا کہ شعراءاپنے تخیلاتی انداز فکر کی بدولت معاشرے کے جذبات، خیالات، رسم ورواج،فنون لطیفہ،تہذیب و ثقافت اور مسائل کی عکاسی کرتے ہیں،ہمارے خطہ کے شعراءنے ہمیشہ امن کا پیغام عام کیا ہے،شعراءکی طرف سے چلایا گیا امن کا قافلہ ضرور منزل مقصود پر پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ادبی مشاعرہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ہمارے خطے کا اپنا انداز فکر ہے جس کی عکاسی ہمارے شعراءاپنی شاعری کی صورت میں پیش کرتے ہیں،امن کا فروغ ہمارا نصب العین ہے اور رہے گا۔ادبی مشاعرے اب ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد ابو بکر نے مزید کہا ادب ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے اور شاعری کے بغیر نامکمل ہے۔اردو اور پنجابی شاعری اپنے اندر وسعت رکھتی ہے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ہمیں اسے ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button