رجانہ سے سمندری روڑ کی تعمیر ومرمت کے کام کا افتتاح کر دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )رجانہ سے سمندری روڑ کی تعمیر اورمرمت کا کام شروع ہو چکا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید ، سابق ضلعی ناظم چوہدری محمد اشفاق اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ، سردار خاور شیر خاں گادھی چیئرمین شکایت سیل ٹوبہ ، ضلعی چئیرمین عشر زکو کمیٹی راجہ محمد عارف خاں نے کیا ، اس موقع ڈسڑکٹ ممبر پنجاب بیت المال رانا غلام سرور بابر ، سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا، میاں معظم علی سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی بعدازاں پی ٹی آئی دفتر رجانہ میں چوہدری محمد اشفاق ، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ،سردار خاور شیر خاں گادھی اور راجہ محمد عارف خاں نے علاقہ مکینوں کوعلاقائی ترقی کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام سے قبل اہالیان رجانہ نے انشا اللہ ایم این اے میاں کاشف اشفاق کا شکریہ اداکیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button