ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قائدین کی بھرپور کاوش سے کمالیہ میں تاریخی جلسہ کامیاب ہوا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ :مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار ضلعی مئیر چوہدری محمد اشفاق، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی اورامیدوار ایم این اے میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے329ج ب رسالہ کے سمیت ہر گلی ،محلہ اور ہر گائوں سے سینکڑوں گاڑیوں، بسوں، موٹر سائیکلوں،رکشوں پر سوار ہزاروں افراد کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کمالیہ جلسہ میں شرکت۔تحقیق کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے امیدوار ضلعی میئر چوہدری محمد اشفاق ، پارلیمانی سیکرٹری سعید احمد سعیدی اور امید وارایم این اے میاں محمد کاشف اشفاق کی بھرپور کاوش سے کمالیہ میں تاریخی جلسہ کامیاب ہوا۔329ج ب پیری آباد کا کی جلوس کی صدارت محمد آصف حسین رانا نے کی اور جلوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button