آئندہ الیکشن میں مخلص دوستوں میں ہی پارٹی ٹکٹ تقسیم ہونگی :کاشف اشفاق

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا سے) تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ناظم چوہدری محمد اشفاق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جناب عمران خان صاحب کے شکرگزار ہیںجنہوںنے پاکستان کے خلاف ہونے والی بیرونی سازش عدم اعتمادکو ناکام بنایااور میں ان دوستوں ، بزرگوں ،مائوں اوران بہنوںکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس بیرونی سازش کے خلاف عمران خان اور پاکستان کے لیے دعائیں کیں اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں محمد کاشف اشفاق کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے کرپٹ لوگوں کو نکال دیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں مخلص دوستوں میں ہی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم ہونگی اور انہوں نے مزیدگفتگو کرتے ہوئے کہاتمام دوست الیکشن کی بھرپور تیاری کرلیں ۔ الیکشن آئندہ 90دن کے اندر اندر ہوں گئے اس موقع پر سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button