ہم مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں کاشف اشفاق نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس لاہور میں پارٹی کنونشن میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہم مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ مشکل وقت میں پارٹی سے دور بھاگنے والے اقتدار میں ضلع بھر کے پارٹی چیمپئن بنے ہوئے تھے ۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینئر پی ٹی آئی رہنماوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد پر ملک اور پارٹی سے راہ فرار اختیار نہ کی نہ کبھی کرینگے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیساتھ 126 دن کے دھرنے سے ملک بھر کی تحریکوں تک ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ساتھ دیا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قومی اور صوبائی حلقوں میں بہترین عوامی خدمت کا ریکارڈ لے کر جائینگے ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پی ٹی آئی کارکنان ، پارٹی کے نظریاتی سپاہی چوہدری محمد اشفاق فیملی کی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مضبوط وابستگی کے شاہد ہیں ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button