مسلمان کا حق غصب کرنا دین و دنیا تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ پیر محمد حامد سرفراز

بانی چیئرمین تاجدار ختم نبوت فاونڈیشن پیر علامہ پیر محمد شمس الزماں قادری نے بھی خطاب کیا،اختتام پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپنا عملی کردار ادا کرنے ہر زور دیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد حامد سرفراز قادری نے کہاہے کہ کسی مسلمان کا حق غصب کرنا دین و دنیا تباہ کرنے کے مترادف ہے،رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کے لئے اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت ناجائز عمل اور اللہ کی ناراضگی کا باعث ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت فاونڈیشن کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت جامع مسجد بلال میں منعقدہ ماہانہ درس قران و حدیث کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ پیر محمد حامد سرفراز قادری نے کہا کہ ہماری معاشی زبوں حالی کی بنیادی وجہ سودی نظام معیشت ہے،سود اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے،جس کا اختتام خسارہ ہے،انہوں نے کہا کہ تجارت میں نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اصول وضع فرمائے وہ قیامت تک کے مسلمان تاجروں کی دین و دنیا کی کامیابی کے لئے مشعل راہ ہیں،ہمیں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنی اولاد خصوصا” بیٹیوں کو امہات المومنین اور بنات الرسول  کی سیرت سے روشناس کروانا ہو گا،اس موقع پر غزوہ بدر کے شہدائے کرام کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،جبکہ بانی چیئرمین تاجدار ختم نبوت فاونڈیشن پیر علامہ پیر محمد شمس الزماں قادری نے بھی خطاب کیا،اختتام پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپنا عملی کردار ادا کرنے ہر زور دیا گیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button