ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او نجیب الرحمان نے عید کی خوشیاں زیر علاج مریضوں کے سنگ منانے کیلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) عید الفطر کے دن ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او نجیب الرحمان نے عید کی خوشیاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین اور زیر علاج مریضوں کے سنگ منانے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی ابوبکر ، سی او ہیلتھ شہاب عالم بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے زیر علاج مریض بچوں اور سینیٹری ورکرز کو عیدی دی اور ہسپتال ڈاکٹرز و ملامین کے ہمراہ عید مٹھائی بھی کھائی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او نجیب الرحمان نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ،طبی سہولیات چیک کیں اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر موجود رہ کر مریضوں کی خدمت کی ہدایت بھی کی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button