ٹوبہ ٹیک سنگھ : چار ٹیموں پر مشتمل ٹیپ بال کرکٹ سیریز 329 رسالہ کلب نے جیت لی

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ( محسن جاوید سے ) تفصیلات کے مطابق 329 رسالہ گراونڈ میں چار ٹیموں پرمشتمل ٹیپ بال کرکٹ سیریز کھیلی گئی جس میں 329 رسالہ کلب ، گوشالہ کلب ، بجواڑا کلب اور کیروں کلب نے حصہ لیا ۔ تمام ٹیموں نے بہترین کارگردگی دیکھائی۔ لیکن اول پوزیشن 329 رسالہ کلب نے حاصل کی۔ اور دوسرے انعام کیروں کلب نے حاصل کیا ۔ سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا اور محمد افضل کاٹھیا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے کھلاڑیوں سے حوصلہ افزائی کےلیےکھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینئر صحافی محمد آصف حسین رانا کا کہناتھا کہ 329 رسالہ کلب پرہمیں فخرہے تمام کھلاڑیوں اور 329 رسالہ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اور انتظامیہ کی محنت کو سراہا اور اچھی کارگردگی پر کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button