ناقابل برداشت مہنگائ،لوڈ شیڈنگ اور نہری پانی کی بندش کے خلاف پرُ امن احتجاج۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ناقابل برداشت مہنگائ، پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، گھی، ادویات کی آسمان سے چھوتی قیمتیں، لوڈ شیڈنگ اور نہری پانی کی بندش کے خلاف پرُ امن احتجاج جہاز چوک میں کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے مزکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق اور مقامی ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے کی۔ احتجاجی مظاہرےمیںسینکڑوں کارکنوں نے مہنگائی اورحکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی نے خطاب میں کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے، امپورٹڈ حکومت فوری طور پر نئے الیکشن کا اعلان کرے ۔https://youtu.be/4j1DT784Yzw

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button