پریس کلب ٹوبہ کی جانب سےسنیئر صحافی محمد افتخار کو شہید کرنےوالوں کے خلاف شہباز چوک میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا ) خیبر پختون خواہ کے شہر چار سدہ میں نامعلوم سفاک قاتلوں کی جانب سے سنیئر صحافی محمد افتخار کو گولیاں مار کر بے دردی سے شہید کرنے کے خلاف ریلوے پھاٹک سے شہباز چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چیئرمین پریس کلب میاں سعیدحسن نے کی جبکہ شرکائے ریلی سےسینئر صحافی محمد آصف حسین رانا، عمران ندیم سدھوصدر، عمران یوسف ،چیئرمین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر رفیق انور چشتی،سینئر نائب صدر میاں شاہد بشیر،فنانس سیکرٹری میاں خالد نواز،سیکرٹری اطلاعات میاں عبد الجبار طاہر سمیت دیگر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے محمد افتخارکے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ محمد افتخار شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے اور ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،اس موقع پر چیف آرگنائزر ملک محمد امین ،، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد سلیم غازی،سرپرست صفدر حسین سیفی،وائس چیئرمین حافظ محمد اشفاق،نائب صدرمیاں ذیشان حنیف،رانا ذوالفقار علی خاں،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد اظہار،سوشل میڈیا انچارج ڈاکٹر محمد عظیم،ملک محمد وسیم،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق نیازی،وائس چیئرمین عمران اسلم،آکاش انصاری،امتیازعادل ،حبیب الرحمن،برہان بابر،فہیم اشفاق،خلیل الرحمن شاہ عطاءاللہ وئینس ،عتیق گجر،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ طاہرمحمود،چیئرمین خواتین ونگ میڈم یاسمین اختراورصدر میڈم خورشید انصاری موجود تھیں، مقررین نے کہا محمد افتخار پر حملہ میں ملوث ملزمان کو اگرگرفتار نہ کیا گیا تو ہم مزید احتجاج پر مجبورہوجائیںگے
،خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں صحافی پر قاتلانہ حملہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں صحافی محفوظ نہیں ہے تو عام آ دمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے،محمد افتخار کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button