ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل کی سربراہی میں شہر میں عارضی کے ساتھ پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا)ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل کی سربراہی میں شہر میں عارضی کے ساتھ پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا،میونسپل کمیٹی کے عملہ نے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی شہباز چوک ،صدر بازار سمیت ملحقہ علاقوں میںناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے والی پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا،اس موقع پر دکانداروں کو وارننگ دی گئی کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو مقدمہ کے اندراج کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی کے کاروبار کا نقصان نہیں کرنا چاہتی تاہم کمرشل عمارتوں کے مالکان قانونی تقاضے لازمی پورے کریں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button