ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خصوصی سکیورٹی انتظامات بسلسلہ محرم الحرام 2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں کل334 جلوس ہیں۔ جن میں سے کیٹگریA کے 05 اور Bکیٹگری کے07 اور کیٹیگری Cکے 322جلوس ہیں اورکل534 مجالس ہیں جن میں کیٹگریAکی 02، کیٹیگری B کی 41اور کیٹیگری Cکی 491ہیں۔جلوس، مجالس پر1150 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ 940 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی دیں گے۔دوران پروگرامز جلوس، مجالس110میٹل ڈیٹیکٹرز،05واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ اہم امام بار گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن سے جلوس ہائے اور امام بار گاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی مجالس اور جلوس کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بند کرنے کے لئے خاردار تاراور بیرئیرز کا انتظام کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اہم جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی کی جائے گی۔ اہممقامات، جلوس، مجالس کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، فالکن پولیس گشت کناں رہیں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش،قابل اعتراض مواد کی تشہیر،جلوس کے روٹ پر واقع مکانات کی چھتوں پر چڑھنے،آذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دفتر جناب ڈی پی او صاحب ٹوبہ میں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کئے جائیں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button