ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 02 محر م الحرام کو کل04 جلوس اور63 مجالس ہونگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
02 محرم الحرام:۔ضلع بھر میں 02 محر م الحرام کو کل04 جلوس اور63 مجالس ہونگی۔تمام جلو س کیٹگری Cجبکہ مجالس میں 04مجالس کیٹگری Bاور 59مجالس کیٹگر ی Cکی ہیں۔
سرکل ٹوبہ میں 02 محرم الحرام کو13مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 5مجالس ،علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس ، تھانہ رجانہ میں 03مجالس اور چٹیانہ میں 03مجالس ہونگی۔

سرکل کمالیہ میں 2 محرم الحرام کو04جلو س اور 15مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 04جلو س اور 06مجالس ہونگی،05مجالس صدر کمالیہ اور4مجالس تھانہ بھسی میں ہونگی،

سرکل پیر محل میں 02 محرم الحرام کو14مجالس ہونگی جن میں 03مجالس تھانہ پیر محل اور 11مجالس تھانہ اروتی میں ہونگی۔

سرکل گوجرہ میں 02 محرم الحرام کو ٹوٹل 21مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی گوجرہ میں 04تھانہ صدر گوجرہ میں 13، تھانہ نوا ں لاہور میں 04مجالس ہونگی.
ضلع بھر میں 02 محرم الحرام کے پروگرامز پر864 پولیس آفیسر و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ 690 ولنٹئرزبھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ جلوس کے روٹ پر چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔ڈی پی اوٹوبہ نے کہا کہ دوران پروگرام کسی بھی ایشو کو موقع پر حل کرنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران بھی ہمراہ ہونگے۔
لگائی گئی ڈیوٹی کا مقصدامن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ڈی پی او رانا شعیب محمود نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اورلگائی گئی ڈیوٹی پر ملازمین کوڈیوٹی بارے بریف کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button