ضلع بھر میں 04 محر م الحرام کو کل14 جلوس اور65 مجالس ہونگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

04 محرم الحرام:۔ضلع بھر میں 04 محر م الحرام کو کل14 جلوس اور65 مجالس ہونگی۔تمام جلو س کیٹگری Cجبکہ مجالس میں 05مجالس کیٹگری Bاور 60مجالس کیٹگر ی Cکی ہیں۔

سرکل ٹوبہ میں 04 محرم الحرام کو14مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 5مجالس ۔علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس ، تھانہ رجانہ میں 04مجالس اور چٹیانہ میں 03مجالس ہونگی۔

سرکل کمالیہ میں 4 محرم الحرام کو13جلو س اور 15مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 11جلو س اور 07مجالس ہونگی،علاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں 1جلو س اور5 مجالس ہونگی،علاقہ تھانہ بھسی میں 1جلو س اور3مجالس ہونگی۔

سرکل پیر محل میں 04 محرم الحرام کو1جلوس اور 14مجالس ہونگی جن میں 1جلوس اور 04مجالس تھانہ پیر محل میں ہونگی اور 10مجالس تھانہ اروتی میں ہونگی۔

سرکل گوجرہ میں 04 محرم الحرام کو ٹوٹل 22مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی گوجرہ میں 04تھانہ صدر گوجرہ میں 13، تھانہ نوا ں لاہور میں 05مجالس ہونگی۔

ضلع بھر میں 04 محرم الحرام کے پروگرامز پر1080 پولیس آفیسر و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ 895 ولنٹئرزبھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے

جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ جلوس کے روٹ پر چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی

ڈی پی اوٹوبہ نے کہا کہ دوران پروگرام کسی بھی ایشو کو موقع پر حل کرنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران بھی ہمراہ ہونگے۔

لگائی گئی ڈیوٹی کا مقصدامن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ڈی پی او رانا شعیب محمود نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اورلگائی گئی ڈیوٹی پر ملازمین کوڈیوٹی بارے بریف کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button