ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ 6 محرم الحرام کو کل 34 جلوس اور 61 مجالس ہونگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمو د کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

6محرم الحرام:ضلع بھر میں کل34جلوس اور61 مجالس ہونگی جن میں تمام جلوس C کیٹیگری اور مجالس میں 5 مجالس کیٹیگری B اور56 مجالس Cکیٹیگری کی ہیں

سرکل ٹوبہ میں 06 محرم الحرام کو05جلوس اور 12 مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 2جلو س،تھانہ رجانہ میں 02جلوس،تھانہ چٹیانہ میں 01جلوس اور تھانہ سٹی ٹوبہ میں 03مجالس،تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس،تھانہ رجانہ میں 04اور تھانہ چٹیانہ میں 03 مجالس ہونگی۔
تھانہ سٹی ٹوبہ میں 6محرم کا سب سے اہم جلوس فقیر حسین سکنہ بخشی پارک کے زیر انتظام امام بار گاہ سید الشہدا محلہ بخشی پارک ٹوبہ سے برآمد ہو کر پانی والی ٹینکی سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ پہنچے گا۔

سرکل کمالیہ میں 06 محرم الحرام کو24جلوس اور 14 مجالس ہونگی۔جن میں علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 15جلو س،تھانہ صدر کمالیہ میں 06جلوس،علاقہ تھانہ بھسی 3جلوس مجالس میں سے 08مجالس تھانہ سٹی کمالیہ میں ہونگی،1مجلس صدر کمالیہ میں اور5مجالس علاقہ تھانہ بھسی میں ہونگی۔

سرکل پیرمحل میں تھانہ پیرمحل میں 06 محرم الحرام کو02 جلوس اور15مجالسہونگی04مجالس پیرمحل میں اور 11مجالس اروتی میں ہونگی

سرکل گوجرہ میں 06 محرم الحرام کو03جلوس اور20 مجالس ہونگی۔جن میں 2جلو س تھانہ سٹی گوجر ہ اور 01نواں لاہور میں ہوگا۔تھانہ سٹی گوجرہ میں 03مجالس،تھانہ صدر گوجرہ میں 13مجالس اور نواں لاہو ر میں 04مجالس ہونگی۔

ضلع بھر میں 6محرم کے پروگرامز پر 1264پولیس آفیسر و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ 1040 ولنٹئرز بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گاشرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی.ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ دوران پروگرام کسی بھی ایشو کو موقع پر حل کرنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران بھی ہمراہ ہونگے لگائی گئی ڈیوٹی کا مقصدامن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے ڈی پی اوٹوبہ نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اور ملازمان کو بریف کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button