ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، صفائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وہاں موجود سائلین سے افسران و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران میوٹیشن، فرد اجراءسمیت تمام زیر التواءمعاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی و دیگر سمیت معمولی نوعیت کی شکایات کا مقامی سطح پر ہی حل یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button