7 محرم الحرام کوضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل46جلوس اور53 مجالس ہونگی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشعیب محمود کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

7محرم الحرام: ضلع بھر میں کل46جلوس اور53 مجالس ہونگی۔1جلوس Bکیٹیگری باقی تمام جلوسC کیٹیگری اور مجالس میں 3 مجالس کیٹیگری B اور50 مجالس Cکیٹیگری کی ہیں

سرکل ٹوبہ میں 07 محرم الحرام کو04جلوس اور 13 مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 2جلو س،تھانہ رجانہ میں 02جلوس اور تھانہ سٹی ٹوبہ میں 04مجالس،تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس،تھانہ رجانہ میں 04اور تھانہ چٹیانہ میں 03 مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں 7محرم کا سب سے اہم جلوس جو کہ Bکیٹیگری کا ہے مظہر حسین سکنہ اسلام پورہ کے زیر انتظام مرکزی امام بار گاہ ٹوبہ سے برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ پہنچے گا۔

سرکل کمالیہ میں 7 محرم الحرام کو28جلوس اور 13 مجالس ہونگی۔جن میں علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 17جلو س،تھانہ صدر کمالیہ میں 05جلوس،علاقہ تھانہ بھسی 6جلوس مجالس میں سے 07مجالس تھانہ سٹی کمالیہ میں ہونگی،2مجالس صدر کمالیہ میں اور4مجالس علاقہ تھانہ بھسی میں ہونگی۔

سرکل پیرمحل میں 07 محرم الحرام کو02جلوس اور 14مجالس ہونگی جن میں علاقہ تھانہ پیرمحل میں 02 جلوس اور03مجالس ہونگی جبکہ علاقہ تھانہ اروتی میں 11مجالس ہونگی۔

سرکل گوجرہ میں 07 محرم الحرام کو12جلوس اور13 مجالس ہونگی۔جن میں 04جلو س تھانہ سٹی گوجر ہ،06جلوس صد ر گوجرہ،اور 02نواں لاہور میں ہونگے۔تھانہ سٹی گوجرہ میں 02مجالس،تھانہ صدر گوجرہ میں 08مجالس اور نواں لاہو ر میں 03مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں سب سے اہم جلوس شاہد حسین کے زیر انتظام امام بار گاہ حیدریہ گوجرہ سے برآمد ہو کرملکاں والا چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ پہنچے گا۔

ضلع بھر میں 7محرم کے پروگرامز پر 1338 پولیس آفیسر و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رھیں گی اسکے علاوہ 792ولنٹئرزبھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا تمام جلوس ہائے پر ملازمان پولیس کی چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔
ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ دوران پروگرام کسی بھی ایشو کو موقع پر حل کرنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران بھی ہمراہ ہونگے لگائی گئی ڈیوٹی کا مقصدامن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے ڈی پی اوٹوبہ نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اور ملازمان کو بریف کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button