9 محرم کوضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 65 جلوس اور 47 مجالس ہونگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشعیب محمود کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

9محرم: ضلع بھر میں کل65جلوس اور47 مجالس ہونگی۔ 02جلوس Bکیٹیگری باقی تمام جلوسC کیٹیگری اور مجالس میں 5مجالس کیٹیگری B اور42 مجالس Cکیٹیگری کی ہیں

سرکل ٹوبہ میں 09 محرم الحرام کو11جلوس اور 11 مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 1جلو س، تھانہ صدر ٹوبہ میں 02جلو س، تھانہ رجانہ میں 06جلوس اور تھانہ چٹیانہ میں 02جلوس اور تھا نہ سٹی ٹوبہ میں 05مجالس،تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس،تھانہ رجانہ میں 02اور تھانہ چٹیانہ میں 02 مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں 9محرم کا سب سے اہم جلوس جو کہ Bکیٹیگری کا ہے مظہر علی سکنہ لکڑ منڈی ٹوبہ کے زیر انتظام برمکان مظہر علی ولد غضنفر علی سکنہ لکڑ منڈی ٹوبہ سے برآمد ہو کر حیدری چوک سے ہوتا ہوا مرکزی امام بار گاہ ٹوبہ میں اختتام پذیر ہو گا۔

سرکل کمالیہ میں 9محرم الحرام کو31جلوس اور13 مجالس ہونگی۔جن میں علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 20جلو س،تھانہ صدر کمالیہ میں 05جلوس،علاقہ تھانہ بھسی 6جلوس مجالس میں سے 08مجالس تھانہ سٹی کمالیہ میں ہونگی،3مجا لس صدر کمالیہ میں اور2مجالس علاقہ تھانہ بھسی میں ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 9محرم کا سب سے اہم جلوس جو کہ Bکیٹیگری کا ہے سید شریف حسین سکنہ محب علی شاہ کے زیر انتظام برمکان سیدشریف حسین محلہ محب علی شاہ سے برآمد ہو کر مرکزی امام بار گاہ کمالیہ میں اختتام پذیر ہو گا۔

سرکل پیرمحل میں 09 محرم الحرام کو07جلوس اور 08مجالس ہونگی جن میں علاقہ تھانہ پیرمحل میں 03 جلوس اور02مجالس ہونگی جبکہ علاقہ تھانہ اروتی میں 4جلوس اور 06مجالس ہونگی۔

سرکل گوجرہ میں 09 محرم الحرام کو16جلوس اور15 مجالس ہونگی۔جن میں 10جلو س تھانہ سٹی گوجر ہ،04جلوس صد ر گوجرہ،اور 02نواں لاہور میں ہونگے۔تھانہ سٹی گوجرہ میں 02مجالس،تھانہ صدر گوجرہ میں 10مجالس اور نواں لاہو ر میں 03مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں سب سے اہم جلوس جو کہCکیٹیگری کا ہے امتیازحسین محلہ ٹاکی گوجرہ کے زیر انتظام بر مکان امتیاز حسین ٹاکی محلہ گوجرہ سے برآمد ہو کرقائد اعظم روڑ سے ہوتا ہوا امام بار گاہ حیدریہ پہنچے گا۔

ضلع بھر میں 9محرم کے پروگرامز پر1555پولیس آفیسر و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ975ولنٹئرزبھی ڈیوٹی پر مامورہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا تمام جلوس ہائے پر ملازمان پولیس کی چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔

ڈی پی اوٹو بہ رانا شعیب محمود نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و ملازمان پولیس الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دیں ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں۔جلوس کے راستوں کو کلئیر رکھا جائے اور اس بات کا یقین کر لیں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے جلوس یا مجلس میں داخل نہ ہونے پائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button