ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ، ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور ممبر صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ڈاے ڈی سی فنانس اینڈ پلائنگ احمد جواد، ایکسین ہائی وے ،ایکسین بلڈنگ اعجاز احمد، سی ای او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج، روڈز، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن سمیت تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیموں پر پوری تیاری کر کے تعمیراتی انجینئر کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں اور ہوم ورک کے ذریعے ان سکیموں کے کام کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے تصاویری ثبوت کے ساتھ جگہوں کا معائنہ کیا جائے اور اس حوالے سے پارلیمینٹیرین کے ساتھ خصوسی طور پر مشاورت کی جائے تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میںمفاد عامہ کی اہم ضروری سکیموں کو بہتر انداز سے تکمیل کی جا سکے۔ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کے اجراء،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان سمرات سے استفادہ کرسکیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button