گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن میں ڈائمنڈ جویلی یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا )گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن میں ڈائمنڈ جویلی یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ادارہ پرنسپل شبنم ظفر ،اساتذہ اور سپیشل بچوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران خصوصی بچوں نے ملی نغموں پر زبردست انداز میں پروفارم کیا جبکہ چاروں صوبوں کی ثقافت پر مشتمل ٹیبلوز پیش کرکے وطن عزیز سے گہری وابستگی ظاہر کی۔ ادارہ پرنسپل شبنم ظفرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تقریب میں خصوصی بچوں کی عمدہ پروفارمنس اوربھرپور شرکت سے عیاں ہے کہ ان کے دل وطن کی محبت سے لبریز ہیں اور وہ بھی دیگر طبقات کی طرح آزادی کی تقریبات جوش ولولے سے منارہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ادارہ کے اساتذہ نے خصوصی بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹاگیااور ملکی سلامتی کے لئے دعابھی کی گئی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button