ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی امراض کو روکنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی امراض کو روکنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کے خاتمہ کےلئے متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈینگی کے تدارک بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او سمیت میونسپل کمیٹی ،محکمہ تعلیم، ماحولیات،محکمہ انفارمیشن،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ہدایات جاری کی کہ تمام محکمے مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے مقامات پر کیمیکل اور میکینکل ڈینگی سرویلینس سرگرمیاں بڑھائیں۔ ڈینگی لاروا سے مچھر کی ممکنہ افزائش میں خطرناک اضافے کی روک تھام کے لئے موثر کوآرڈی نیشن رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں جوہڑ، قبرستانوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاسی یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت کے افسران ڈینگی کی سرویلنس کےلئے روزانہ کی بنیاد پر ہاٹ سپاٹس کا وزٹ کریں اور ڈینگی کے خاتمہ کےلئے مشنری جذبہ کے تحت کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔بہتر کارکردگی نہ دینے والے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button