ٹوبہ لاری اڈہ ،گوجرہ اور پیر محل میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت موٹر وہیکل ایگزامینر محمد اظہر نواب نے ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ ٹوبہ لاری اڈہ ،گوجرہ اور پیر محل میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی ہدایت پر ضلع بھر کے لاری اڈوں پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شہر کے تمام بس سٹاف کی خوبصورتی میں اضافہ کےلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگانے کا ہدف ہے۔لاری اڈہ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت سڑکوں کے اطراف کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ انکی حفا ظت اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ انکی اچھے طریقے سے آبیاری ہو سکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button