ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تحصیل کمالیہ کادورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تمام محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ سمیت محکمہ تعلیم،صحت، مال، ریسکیو1122، انہار، سوشل ویلفیئر ، انفارمیشن،سول ڈیفنس ،لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کے اطراف میں سکولوں کو بطور کیمپ استعمال کیا جائے ، سیلابی علاقوں سے عوام کے انخلا کو جلد یقینی بنایا جائے،محکمانہ کیمپ کی تعداد کو 5سے بڑھا کر فوری طورپر 7 کی جائے۔اس موقع پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع حفاظتی بندوں کی پختگی اور معمول کی سالانہ مرمت کے حوالہ سے مکمل کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کےلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور تمام محکمہ جات اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے امدادی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی علاقوں میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کےلئے ایڈوانس ریلیف کیمپس کو آج ہی فنکشنل کیا جائے۔،متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاران ریلیف کیمپوں میں حاضری یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو،ریونیو ، صحت،تعلیم ، ہائی وے ،بلڈنگزاور واپڈا سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاران فلڈکنٹرول رومز میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہرصورت موجودگی کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت و لائیوسٹاک کی تشکیل کردہ موبائل ٹیمیں ہر قسم کی ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے دریائے راوی کیا جہاں انہوں نے پانی کے بہاﺅ کی صورتحال،حفاظتی بندوں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button