پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کے از سرنو مقرر کئے گئے نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کے از سرنو مقرر کئے گئے نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی اور مصنوعی قلت و مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی سی آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے مطابق 10کلو گرام آٹے کا تھیلا490روپے، 20کلوگرام آٹے کا تھیلا 980روپے، چاول سپر باسمتی پرانا230،سپر باسمتی نیا225،اری چاول 75،کالاچنا موٹالوکل190،کالاباریک لوکل چنا 182،سفید چنا موٹا لوکل280،سفیدچناباریک لوکل260،دال چنا موٹی 200،باریک 198،بیسن 205،دال مسور موٹی امپورٹیڈ 305،باریک 368،دال ماش دھلی ہوئی 355،دال ماش بغیر دھلی340،دال مونگ دھلی ہوئی 162،چینی حکومتی پالیسی کے مطابق ،مٹن1000،بڑا گوشت500،دودھ کھلا85روپے لیٹر،دہی105،روٹی سادہ 100گرام 8روپے، نان سادہ 12روپے، خمیری روٹی 10 روپے، برف 5روپے، کیمیکل فرٹیلائزرمحکمہ زراعت کے مقررکردہ نرخوں کے مطابق فروخت ہونگے جبکہ گھی، کوکنگ آئل،پھل، سبزیات،پولٹری، انڈہ ودیگر آئٹم مارکیٹ کمیٹی سے روزانہ کی مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہی فروخت ہونگے۔ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف قیمت ایپ پر شکایات درج کرائیں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کو قابو کیا جا سکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button