ڈپٹی کمشنر شہری کی سوشل میڈیا پر شکایت پر ہاﺅسنگ کالونی میں سیوریج اور واٹرورکس کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل متحرک ہیں۔عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرشہری کی سوشل میڈیا پر شکایت پر ہاﺅسنگ کانونی پہنچ گئے۔انہوں نے ہاﺅسنگ کالونی میں سیوریج اور واٹرورکس کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی مشینری متحرک ہے ،جلد ہی شہر میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ صفائی ستھرائی میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button