شاہین گروپ آل پاکستان پی او ای پی ا ے کے الیکشن 2022-23 بارے کارنرمیٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) شاہین گروپ آل پاکستان پی او ای پی ا ے کے الیکشن 2022-23 بارے کارنرمیٹنگ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،اس موقع پرتمام پرموٹرز ممبران نے مہمانوں کے استقبال پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے پیش کئے ،تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، شاہین گروپ آل پاکستان کے سینئر رہنماء میاں عابد جاوید ،سرفراز ظہور چیمہ، سرپرست اعلیٰ ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ حفیظ الرحمن ،میکا ئیل خان پشاور زون ،خالد چیمہ لاہور زون ، رانا ابراہیم نفیس گو جر نوالہ زون،طارق بٹ لاہور زون، محمدصفدر سیالکوٹ زون،چوہدری اقبال ،شاہد الرحمن ،خالدملک ، ایگزیکٹو زونل کمیٹی ودیگرممبران اور سپوٹران شاہین گروپ آل پاکستان نے بھر پور شرکت کی ، شاہین گروپ آل پاکستان کے سینئر رہنماء میاں عابد جاویدنے کارنرمیٹنگ پر شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت و بھائی چارے کا میشن لیکرپورے پاکستان میںنکلے ہیں انشاء اللہ کامیابی حاصل ہونے کے بعد ویزہ پروسیشنگ ،میڈیکل ،رجسٹریشن سمیت تمام ریکاوٹیں دورکیں جائیں گئیں ،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انکو روزگار کے مواقعے اور ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے،سرفراز ظہور چیمہ، سرپرست اعلیٰ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ حفیظ الرحمن ،میکا ئیل خان پشاور زون ،خالد چیمہ لاہور زون ، رانا ابراہیم نفیس گو جر نوالہ زون،طارق بٹ لاہور زون، محمدصفدر سیالکوٹ زون،چوہدری اقبال ،خالدملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بغیر بھی کسی دوست کا کام بنا کسی ریکاوٹ کے جاری رکھے ہوئے ہیں اب ہم سب ایک بازو بن کرٹریولز ایجنسیز و ٹوریزم کمپنیوں کی رجسٹریشن سیمت دیگر مسائل کے بہتر انداز میں ح کرسیںگے،تقریب کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ حفیظ الرحمن ودیگر ممبران نے شاہین گروپ آل پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button