ٹوبہ میں آپریشن کے دوران 11 افراد زیر حراست ،1کلو 120 گرام چرس 80 لٹر شراب برآمد ، 2عدالتی مفرور گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )

ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کے حکم پر ٹوبہ پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنزشروع
تھانہ صدر ٹوبہ میں آپریشن کے دوران 11 افراد زیر حراست ،1کلو 120 گرام چرس 80 لٹر شراب برآمد ، 2عدالتی مفرور گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کے علاقہ تھانہ میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز

سرچ آپریشن منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، شر پسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش و سرکوبی کے لئے کئے جا رھے ھیں

علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں سرچ آپریشن ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ کی سربراھی میں کیا گیا

سرچ آپریشن میں تھانہ صدر ٹوبہ ، تھانہ سٹی ٹوبہ ،تھانہ رجانہ ،تھانہ چٹیانہ اور ایلیٹ پولیس فورس نے حصہ لیا

سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس بھی شامل تھی

سرچ آپریشن ، 288 ج ب ، 286 ج ب ، 323 ج ب ، 392 ج ب ،396 ج ب و دیگر علاقوں میں کئے گئے

سرچ آپریشن کے دوران85 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 165 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

دوران سرچ آپریشن افراد کے شناختی کارڈز چیک کئے گئے اور کرایہ داران کی تصدیق بھی کی گئی

سرچ آپریشن کے دوران ٹوٹل 11 افراد کو حراست پولیس میں لیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان سے ,چرس ،ٹوٹل 1کلو 110 گرام اور اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور 1 ملزم سے پسٹل 30 بور اور ایک ملزم سے شراب 80 لٹر برآمد ھوئی

اسلحہ ناجائز ، چرس و شراب برآمد ھونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی کی جا رھی ھے

سرچ آپریشن کے دوران 2 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ھے

سرچ آپریشن کے دوران 2 اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کو بھی بند تھانہ کروایا گیا ھے

5 زیر حراست مشکوک اشخاص کی شناخت کا عمل جاری ھے

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رھیں گی ، ڈی پی او رانا شعیب محمود

جرائم پیشہ عناصر سے آھنی ھاتھوں سے نبٹا جائے گا ، ڈی پی او ٹوبہ

عوام کے جان و مال کی حفاظت ھماری اولین ترجیح ہے
ڈی پی او رانا شعیب محمود

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button