ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر شہاب عالم و دیگر نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔واضح رہے کہ 22اگست سے 26 اگست کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 25اور 26اگست تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ32 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2071ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 106فکسڈ ، 1916موبائل اور 49ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔والدین اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔روزانہ کی بنیاد پر شام کو جائزہ میٹنگ بھی ہو گی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button