پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد الیاس سے سینئر میڈیا نمائندگان نے ملاقات کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد الیاس سے سینئر میڈیا نمائندگان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں رانا محمد یاسین،عمرفاروق باجوہ ،رانا عمرا ن خان،اسد قادری ،میاں زاہد پروپز ،ظفراللہ خان،میاں منصور،علی احمد ،محمود ناصر و دیگرموجودتھے۔اس موقع پر پی آر او ڈپٹی کمشنر محمد الیاس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحافیوں کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر سینئر میڈیا نمائندگان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہر اچھے کام کا ساتھ دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان محکمہ تعلقات عامہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button