گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں انسدا دڈینگی کے حوالے سے بچوں میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں انسدادڈینگی کے حوالے سے بچوں میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بچوں کو اشاروں کی زبان میں ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر ہیڈمسٹریس مصباح خورشید نے بچوں کو اشاروں کی زبان میں کہا کہ ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا معاشرے کے تما م طبقات کو انسداد ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پایا جاتا ہے ڈینگی سے بچنے کا واحد حل مچھر کی افزائش کو روکنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔پانی کو جمع نہ ہونے دیں ۔پرندوں کے پانی کے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں اور انہیں خشک کردیں ۔بعدازاں ہیڈمسٹریس مصباح خورشید کی زیر قیادت آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button