ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ڈینگی کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں اس ضمن میں انہوں نے شہر کے مختلف سروس اسٹیشن کا دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ڈینگی کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں اس ضمن میں انہوں نے شہر کے مختلف سروس اسٹیشن ،ضلع کونسل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈینگی لاورا کی موجودگی کوخود چیک کیا۔ڈی سی نے شہریوں کو انسداد ڈینگی بارے آگاہی بھی دی اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پبلک مقامات،دفاتر کو ڈینگی فری بنانے کے لئے ہدایات پر عمل کیا جائے محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کی سرویلینس کا کام تیز کریںلاروا برآمدگی کی صورت میں مکمل علاقے کی لاروا سائیٹنگ کروائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ڈینگی سے بچاو ¿ کے لیے اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیںجگہ جگہ کوڑا نہ پھینکیں اور نالیوں میں کوڑا اور شاپر پھینکنے سے گریز کریں تاکہ خطرناک وبائی امراض سے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button