دی نیشنل کالج میں بی ایس سی اور ایم ایس سی کی الوداعی تقریب منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) دی نیشنل کالج میں بی ایس سی اور ایم ایس سی کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اقبال چھٹہ کلینیکل سائیکالو جیسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال تھے جبکہ محمد شہزاد انجم نیشنل سکول سسٹم بوائز مہمان اعزاز تھے۔ اس پر وقارتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے کیا گیا۔رائیس ادارہ مسز راحت النساء نے اپنا استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے نیشنل کا لج ابتدائی نجی ا د ارہ ہے جو اپنی تعلیمی خدمات کے باعث نہایت مقبول رہا۔اس تقریب میں طلباء وطالبات کو نظم و ضبط کی پاسداری کے لئے اسناد سے نوازا گیااوراساتزہ کرام کو انکی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر نقد انعامات دیئے گئے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اقبال چھٹہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جہاں طلبہ کالج سے رخصت ہونے پر اداس ہوتے ہیں وہی روش مستقبل کیلئے عظیم ہوتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ طلبہ کے انداز مثبت تحریک کا ہونا بہت ضروری ہے انکا تعلیم کے ساتھ ساتھ صاحب ہنر بھی ہونا چاہیے۔پرنسپل ادارہ مسز راحت النساء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئے آنے والی طلبہ کو خوش آمدید کہنا نیشنل کالج برائے خواتین کی درخشندہ روایات میں سے ایک ہے۔ سرپرست ادارہ میڈم راحت النساء نے اپنی تقریر ختم کرنے سے پہلے تمام اساتذہ کرام اور ادارہ کے تمام سٹاف کوجنہوں نے اس سالانہ تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا انمول تعاون کیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button