ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ زاہد سہیل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول ، ڈرگ انسپکٹرور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر غیر قانونی،جعلی وغیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے 10میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر 3 میڈیکل سٹور کا کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرنگ کورٹ بھیجنے، میڈیکل سٹوروں کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائیں اور انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے گا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button