ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی خصوصی کاوشوں اور انجمن تاجران ،ہیلتھ افسران اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن کا ٹرک روانہ کر دیاہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی خصوصی کاوشوں اور انجمن تاجران ،ہیلتھ افسران اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن کا ٹرک روانہ کر دیاہے۔ اشیاءضروریہ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے ۔جس میں 3ڈاکٹرز ،3پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔ راشن بیگز میں دالیں، خشک دودھ، چینی آٹا، کھجور، گھی، چاول سمیت و دیگر اشیائ شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں سماجی تنظیموں کاروباری حضرات اور شہریوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔اس سے پہلے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں خشک راشن جمع کرواسکتے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button