ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمدآصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی اوانڈسٹریز میاں محمد عرفان،اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمداسلم، انجمن تاجران کے نمائندگان،غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے آرھتی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر میں آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ کردہ نرخ پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش سمیت آلو،پیاز، ٹماٹر اور دیگر اجناس کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کا خاتمہ کیا جائے اورخلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں آلو،پیاز، ٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں و پھلوں، اشیائے خوردونوش اور دیگر اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران روزانہ کی بنیاد پراپنی اپنی تحصیلوں میں علی الصبح فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹس میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کریں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button