سٹارز اِن اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ کی ہونہار طلبہ صباء طاہرہ اور میمونہ کوثرکا اعزاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) سٹارز اِن اکیڈمی آف سائنس کی ہونہار طلبہ صباء طاہرہ (رول نمبر 441743 )نے میٹرک کے امتحان میں 1100میں سے1092نمبر لے کرفیصل آباد بورڈمیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔ اس طرح دوسری بچی میمونہ کوثر(رول نمبر441908)جس کا تعلق بھی اسی ادارے سے ہےانہوں نے بھی میٹرک کے امتحان میں 1100میں سے1092نمبر لے کرفیصل آباد بورڈمیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔بچیوں کی اس بھرپور کامیابی پر ڈائریکٹران سٹارز اِن اکیڈمی آف سائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ سید عاقب رضا اور سید عاطف رضا نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ جو اعزاز بچیوں کوحاصل ہوا ہے اس میں یقینا اسکے والدین اوراساتذہ کی انتھک محنت شامل ہے۔اس کامیابی کا سہرا اس کے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے۔بچیوں نے میٹرک کے امتحان میںسیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے اپنے ماں باپ اوراساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے ایسی بیٹیوں کی کامیابی کے پیچھے یقینا اس کے ماں باپ اور اساتذہ کا کردار اہمیت کاحامل ہے جنہوں نے اپنی خاص توجہ اور محنت سے بچیوںکو اس لائق بنایا کہ آج یہ بیٹیاں فیصل آباد بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ میمونہ کوثر اور صباء طاہرہ آنے والے وقت میں ملک و قوم کا نام روشن کرے گیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button