ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کا ڈویژنل پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے ڈویژنل پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے زیر تعمیر بلاک کا وزٹ کیا اس موقع پر پرنسپل راﺅ محمد صدیق ،ایکسین بلڈنگ محمد اعجاز سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ سکول میں تعمیر کیے جانے والے بلاک کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تعمیری کام کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہی کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کے اجراء،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button