اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز اور انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف خشت بھٹہ جات کا وزٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز اور انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف خشت بھٹہ جات کا وزٹ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیزپر عملدآمد کا جائزہ لیا۔زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیز پر کی حکومتی خلاف وزی کرنے والے 2بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر زدرج کروائی۔ اس موقع پرانسپکٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع بھر میں سو فیصد بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ ہو گئے ہیںاب اس بات پر سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھٹہ ٹیکنالوجی کے بغیر ورک نہ کرے اور اس ضمن میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button